ویب ڈیسک: 2025 کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو جزوی طور پر دیکھا جائے گا۔
یہ سورج گرہن یورپ، ایشیا، شمالی اور جنوبی امریکا، اور بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا۔ تاہم، یہ پاکستان اور بھارت میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 ستمبر کو ہوگا۔سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے۔ سورج گرہن کی 4 اقسام ہیں: مکمل، جزوی، رِنگ آف فائر (annular)، اور ہائیبرڈ۔ ان کے وقوع پذیر ہونے کا انحصار چاند کی زمین کے مدار میں پوزیشن پر ہوتا ہے۔
مکمل سورج گرہن: اس دوران چاند مکمل طور پر سورج کو چھپالیتا ہے۔
جزوی سورج گرہن: اس دوران چاند سورج کو مکمل طور پر نہیں چھپاتا۔
رِنگ آف فائر یا annular سورج گرہن: جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آتا ہے، لیکن چونکہ چاند زمین سے دور ہوتا ہے، وہ سورج کو مکمل طور پر نہیں چھپاتا اور اس کا نتیجہ ایک "رِنگ آف فائر" کی صورت میں آتا ہے۔ہائیبرڈ سورج گرہن: ایسا گرہن جو نہ مکمل ہوتا ہے نہ جزوی، بلکہ اس میں زمین کے مختلف حصوں میں مختلف قسم کا سورج گرہن نظر آتا ہے۔