امریکی خلائی ادارے ناسا نے تصدیق کی ہے کہ اگست 2027 میں صدی میں ایک بار ہونے والا نایاب اور طویل ترین سورج گرہن ہوگا۔
یہ غیر معمولی فلکیاتی منظر 2 اگست 2027 کو بروز پیر شام 10 بج کر 6 منٹ (UTC) پر شروع ہوگا۔ناسا کے مطابق اس گرہن کے دوران چاند کا سایہ شمالی افریقہ، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا دکھائی دے گا۔ مکمل اندھیرا مراکش، الجزائر، تیونس، اسپین، سعودی عرب، یمن، صومالیہ اور بحرِ ہند و بحرِ اوقیانوس کے علاقوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سورج گرہن 6 منٹ 23 سیکنڈ تک جاری رہے گا، جو اسے 1991 اور 2009 کے طویل ترین گرہنوں کے بعد ایک تاریخی اور صدی کا گرہن بناتا ہے۔
سورج گرہن کا سبب:
جب سورج، چاند اور زمین ایک سیدھ میں آ جاتے ہیں، تو چاند سورج کی روشنی کو جزوی یا مکمل طور پر روک دیتا ہے۔ اس دوران سورج ایک چمکتے ہوئے ہیرے کی انگوٹی (Diamond Ring) کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی بھی واقع ہوتی ہے۔