لاہور(کرائم رپورٹر)ٹرانسفارمر چوری کی کوشش مہنگی پڑ گئی، چور ٹرانسفارمر کے ساتھ ہی لٹک گیاسیف سٹی فیصل آباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری کی کوشش کرنے والے شخص کی جان بچ گئی ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے لائیو سرویلنس کے دوران شہری کو ٹرانسفارمر سے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا چوری کے دوران ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی چور ٹرانسفارمر کے ساتھ ہی لٹک گیاسیف سٹی فیصل آباد کی ٹیم نے فوری ایکشن لے کر پولیس اور ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کیاپولیس اور ریسکیو ٹیم نے چور کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کر دیااسمارٹ سیف سٹی، مجرموں کی نشاندہی کے ساتھ شہریوں کی حفاظت میں بھی پیش پیش ہے،شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 15 پر کال کریں۔