بین الاضلاعی ٹرانسفارمر چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی ٹائون پولیس نے بین الاضلاعی ٹرانسفارمر چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے ساہیوال ، پاکپتن ،بورے والا ،وہاڑی، اوکاڑہ ،لاہور میں ٹرانسفارمر چوری، ڈکیتی کے 150 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزموں غلام رسول ،شریف اور اعجاز عرف کالی کو گرفتار کر کے ٹرانسفارمر چوری میں استعمال ہونے والے لاکھوں روپے مالیت کے اوزار، مٹیریل اور ٹرک برآمدکر لیا۔