ٹرانسفارمر چور کرنٹ لگنے سے ہلاک

 چور اپنے ساتھیوں سمیت نواحی گا ئوں 455ای بی میں ٹرانسفارمر چوری کر نے گیا اور مارا گیا 
بورے والا ( خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر کی حدود 455ای بی میں ٹرانسفارمر چوری کر تے ہوئے کرنٹ لگنیسیایک شخص چل بسا، جس ٹرانسفارمر کو چوری کر نے کی کوشش کر رہا تھا اسی کے کرنٹ کی زد میں ا ?یا۔ تفصیل کے مطا بق ٹرانسفارمر چوری کر تے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک چور جاں بحق ہو گیا چور اپنے ساتھیوں سمیت نواحی گا ئوں 455ای بی میں ٹرانسفارمر چوری کر نے گیا کہ اسی دوران ٹرانسفارمر سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دے دی جس پر پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے متوفی کی شناخت اور مزید کارروائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔