شیرگڑھ (خصوصی رپورٹ) تھانہ شیرگڑھ کے نواحی علاقے میں چور زرعی ٹرانسفارمر اتار کر فرار ہوگئے،مدعی محمد اصغر مغل سکنہ محلہ فاروق نگرنے پولیس کو دی گئی درخواست میں م ئوقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزموں نے رات کی تاریکی میں اس کے زرعی رقبہ پر نصب 25 کے وی ٹرانسفارمر اتار لیا، جس کی مالیت تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔