65 سالہ خاتون کی پراسرار ہلاکت

متوفیہ کی شناخت حلیمہ بی بی کے نام سے ہوئی، 70 سالہ معمر شخص سڑک پر گرنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں 65سالہ خاتون پرسرار طور پر جاں بحق ہو گئی ،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں 65 سالہ خاتون پراسرار طور پر دم توڑ گئی ،متوفیہ کی شناخت حلیمہ بی بی کے نام سے ہوئی، ڈاکٹروں کے مطابق متوفیہ کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث واقع ہوئی ہے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔دریں اثنا ہنجروال کے علاقے میں 70سالہ بزرگ اچانک گر کر سر پر چوٹ لگنے کے نتیجے میں موقع پر دم توڑ گیا ، متوفی کی شناخت 70 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔