لاہور (کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے کماہاں گاؤں میں ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ نے علاقے میں تشویش پیدا کر دی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے فرانزک ماہرین کی مدد سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے بتایا کہ ابتدائی معائنے میں خاتون کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا اور وہ کچھ عرصے سے بیمار تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجہ کا تعین کیا جائے گا۔ جاں بحق خاتون اقصیٰ کی آٹھ برس قبل ارسلان نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔