پتنگ بازی ، سازی کیخلاف کریک ڈائون،ملزم گرفتار

 ملزم احمد سامان پشاور سے آن لائن منگواتا تھا، مخبری پر پکڑا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی زیر نگرانی خونی کھیل پتنگ بازی و سازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،نوانکوٹ پولیس نے پتنگ بازی کا سامان خرید و فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کا کہنا تھا کہ ملزم محمد احمد پتنگ بازی کا سامان پشاور سے آن لائن منگواتا تھا،ملزم پشاور سے سامان منگواتا اور لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھاملزم کو خفیہ اطلاع پر جھگیاں شہاب الدین ٹیوب ویل والے چوک سے گرفتار کیا گیا،ملزم محمد احمد سے 100 گڈے اور پتنگوں کے ساتھ 10 پنے ڈور کے برآمد کرکیمقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کی ایس ایچ او نوانکوٹ رفیع اللہ خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد نے کہا کہ پتنگ بازی قانونی جرم ہے جس پر مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔