لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال صوبے بھر میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے 7,630 مقدمات درج کیے گئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 6,625 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں پتنگیں، ڈور اور پتنگ سازی کا خام مال برآمد کیا گیا۔لاہور ریجن میں 3,114 اور شیخوپورہ ریجن میں 1,408 مقدمات درج کیے گئے۔ گوجرانوالہ ریجن میں 677، گجرات ریجن میں 236، راولپنڈی ریجن میں 944 اور سرگودھا ریجن میں 283 مقدمات کا اندراج ہوا۔