24گھنٹے کے دوران 19بجلی چور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر ) لیسکو اور رینجرز نے بجلی چوروں کے خلاف گھیرامزید تنگ کردیا،24گھنٹوں کے دوران 19ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ حکام کی جانب سے 10ملزموں کے خلاف مقدمات درج، 6 کو 27ہزار604یونٹ ڈی ٹیکشن بل چارج کیا گیا۔رننگ ڈیفالٹرز سے 21لاکھ50ہزار اور کرنٹ ڈیفالٹرز سے 6 لاکھ 75 ہزار 510 روپے کی ریکوری کی گئی، واجبات ادا نہ کرنے پر 17صارفین کے میٹرز منقطع کردئیے گئے۔