لاہور ( کرائم رپورٹر) ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران510ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے182ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے34کو گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑے گئے کنکشنز میں 492گھریلو،17کمرشل اور1زرعی شامل ہے۔ ملزموں کو ڈی ٹیکشن بل کی مد میں 4لاکھ47ہزار794یونٹ چارج کئے گئے جن کی مالیت1کروڑ66لاکھ31ہزار550روپے ہے۔