لاہورآلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 717 ریکارڈ‘24گھنٹے میں5ہزار شہری بیمار

    لاہور(سپیشل رپورٹر )لاہور میں  سموگ کا زور ٹوٹ نہ سکا،شہر کی فضا  میں سانس لینا مشکل ہوگیا۔ دنیا بھرکے آلودہ ترین شہروں میں لاہور جمعہ کو بھی سرفہرست  رہا۔زہر آلودسمو گ کا مجموعی اسکور 700 سے زائدریکارڈکیا جارہا ہے،گلبرگ فضائی آلودگی کی شرح  1087 ریکارڈکی جارہی ہے،ماسک کی پابندی نہ ہونے کے باعث شہری بیمارہونے لگے، 24 گھنٹوں میں 5000 مریض رپورٹ ہوئے۔