24گھنٹے کے دوران 505 بجلی چور پکڑے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر ) لیسکو ریجن میں 24گھنٹے کے دوران505ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ جن میں سے187 کے خلاف مقدمات درج جبکہ31کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 24کمرشل،4 زرعی،1انڈسٹریل اور476ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3لاکھ57ہزار240 یونٹ ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔