10گھروں سے چورلاکھوں کے زیورات، نقدی ودیگر سامان لے اڑے
مختلف مقامات پر20افراد لٹ گئے، 22موٹرسائیکلیں، 3مویشی چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورمیں 24گھنٹے کے دوران مختلف جرائم کی 246وارداتیں رپورٹ، پولیس ذرائع کے مطابق چور مختلف علاقوں میں 10گھروں سے لاکھوں کے زیورات، نقدی ودیگر سامان لے اڑے۔راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہر میں اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر11افراد سے لاکھوں روپے، دو شہریوں سے موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز چھین لیے۔ شاہراہوں سے پر جھپٹا مار کارروائیوں میں ڈاکو9شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ 24گھنٹوں کے دوران شہربھرسے 22موٹرسائیکلیں، 1 وہیکل اور 3مویشی چوری ہو گئے۔ تھانوں میں متفرق چوری کی 188وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔