لیسکو چیف کی زیرصدارت اجلاس،بجلی بلوں کی تقسیم بہتر بنانے پر غور،مشکلات آسان ہوں گی :شاہد حیدر
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہا، 24گھنٹوں کے دوران مزید517ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان کے مطابق 189ملزموں کے خلاف مقدمات جبکہ 32گرفتار کرائے گئے۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں 20کمرشل،4زرعی اور493 ڈومیسٹک تھے۔دوسری طرف لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی بلوں کی تقسیم کو بہتر بنانے کے اقدامات پر غورکیا گیا۔ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انجینئر شاہد حیدر نے کہا بجلی بلوں کی تقسیم بہترہونے سے صارفین کی مشکلات آسان ہوں گی جبکہ ریکوری میں بھی بہتری آئے گی۔