لاہور(کرائم رپورٹر) 14 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق برکی پولیس نے فوری ایکشن کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا ملزم بچے کے والد کا دوست تھا، گھر میں آنا جانا تھا، بچہ گھر میں اکیلا تھا ۔متاثرہ بچے کے والد شبیر کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔