لاہور(کرائم رپورٹر )باغبانپورہ پولیس نے 15/16 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم صابر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر آکر لڑکے کو کئی دفعہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا تھا۔پولیس نیمتاثرہ لڑکے کے والد ندیم کی مدعیت میں نامزد ملزم صابر کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔