ملزمان نے متاثرہ لڑکے کو اپنے کواٹر میں ناشتہ کرنے کے لیے بلایا تھا
گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا:ایس پی اثر علی
لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے 16 سالہ لڑکے سے بد فعلی کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی ایس ایچ او رانا قادر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بد فعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیاملزمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ دفعہ 375 اے کے تحت مقدمہ نمبر 2875/25 درج کرلیا گیاملزمان نے متاثرہ لڑکے کو صبح کے وقت اپنے کواٹر میں ناشتہ کرنے کے لیے بلایا تھاملزمان نے متاثرہ لڑکے کو نشہ آور چیز کھلا کر باری باری بد فعلی کا نشانہ بنایاگرفتار ملزمان میں وقاص عرف وکی اور عبداللہ شامل ہیں ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، بد فعلی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،