بصیرپور:14سالہ لڑکے سے زیادتی، ملزم گرفتار

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپور کے نواحی گائو ں کھجوروالاکے امام مسجداکرم کا14سالہ بیٹا’’الف‘‘سہ پہرکے وقت سوداسلف خریدنے مین بازارمنڈی احمد آبادگیاجہاں سے ملزم منیررحمانی اور اسکے نامعلوم ساتھی اسے ورغلاکر خالی احاطہ میں لے گئے جہاں منیراسکے ساتھ زیادتی کرتارہااوراگلی صبح حالت غیر ہونے پراس کے گھر کی دہلیز پرپھینک کرفرارہوگیا۔متاثرہ لڑکے کی والدہ اورمحلہ داروں نے لڑکے کومقامی ہسپتال پہنچایا۔مقامی پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد اکرم کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے ملزم منیررحمانی کو گرفتارکرلیاجبکہ اسکے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔