فیکٹری کی چھت گرنے سے4افراد زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) گلشن بند روڈ، دریا والی سائیڈ پر واقع بوتلیں بنانے والی فیکٹری کی ٹی آر گارڈر سے بنی چھت اچانک گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی شروع کی۔ ملبے تلے دبے چاروں افراد کو بروقت زندہ نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔