نجی بیکری میں مزاحمت پر ڈاکوئوں نے گارڈ عزیز کو گولی مار دی، شہری جگہ جگہ لٹتے رہے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ زخمی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نیشہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلیں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا ذرائع کے مطابق فیصل ٹائون کے علاقے معروف شاہراہ لنک روڈ پر واقع نجی بیکری میں تین مسلح ڈاکوئوں گھس گئے ڈاکو واردات کے دوران 1لاکھ نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران مزاحمت کرنے پرڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے بیکری میں تعینات سکیورٹی گارڈ عزیز کو زخمی کر دیا ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے زخمی سیکیورٹی گارڈ عزیزکو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیاواردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جبکہ فیکٹری ایریا میں مغیث سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور دیگر سامان،مصری شاہ میں منصور سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں فردوس سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔شمالی شھاونی میں ظفر سے1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،لوہاری میں وسیم سے 1لاکھ 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، نواب ٹاون میں انصار سے 1 لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.کوٹ لکھپت اور شاہدرہ ٹاون سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس وحدت کالونی اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔