کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے:آئی ایم ایف

کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے:آئی ایم ایف

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کے مطابق پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔جولی کوزیک نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو 28 ماہ کے دوران 1.3 ارب ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔ یہ فنڈز پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مختص کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ، آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام طے کیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو 7 ارب ڈالر کی رقم اقساط میں ملنی ہے۔

 اس پروگرام کے تحت پاکستان کو مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ ملک کی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔آئی ایم ایف اب اگلے مالی سال 2025-2026 کے وفاقی بجٹ کی نگرانی کرے گا اور اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا اہم وفد 4 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ بجٹ کو حتمی شکل دی جا سکے اور مالی پالیسیوں پر بات چیت کی جا سکے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی صورتحال اور اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔