کلرکہار سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی، 5 جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

کلرکہار سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی، 5 جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: چکوال کے علاقے کلرکہار سالٹ رینج میں موٹروے ایم 2 پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں مسافر بس اُلٹ گئی۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، مسافر بس راولپنڈی سے چشتیاں جا رہی تھی اور یہ حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ایم ایس ٹراما سنٹر کلرکہار نے کہا کہ جاں بحق مسافروں کی شناخت عابد (ساہیوال)، ارسلان (مقبول ولد)، علی رضا (عبدالرزاق ولد) (بورے والا)، اور ظہیر (محمد شہباز ولد) (پاکپتن) کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ایک مسافر کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔