سبی کے علاقے بختیار آباد کے قریب نیشنل ہائی وے N65 پر ایک مسافر وین اُلٹنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں 6 مسافر جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حادثہ وین کی تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ایمرجنسی سینٹر بختیار آباد منتقل کیا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔مقامی پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا کہ حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں اور روڈ پر اضافی حفاظتی اقدامات کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں سڑکوں پر اوور لوڈ شدہ گاڑیوں اور تیز رفتاری کی وجہ سے حادثات کا سلسلہ معمول کی بات بن چکا ہے، جس کی وجہ سے عوامی شعور اور سخت حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔