مٹیاری کے قریب الھڈنو ساند اسٹیشن پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں اُلٹ گئیں۔
اس حادثے کے نتیجے میں اپ ٹریک بند ہوگیا، جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی اور مختلف اسٹیشنز پر ٹرینوں کو روک دیا گیا۔اسٹیشن ماسٹر نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشینری کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور مرمتی کام شروع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک مرمت کا کام مکمل نہیں ہوگا، تب تک ٹرینوں کی آمدورفت بحال نہیں ہو سکے گی۔
اس حادثے کے بعد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور متبادل راستوں یا اسٹیشنوں پر انتظار کرنے کا کہا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مرمتی کام مکمل ہوگا، ٹرینوں کی روانی دوبارہ معمول پر آ جائے گی۔