ویب ڈیسک: جمعتہ الوداع کے موقع پر پنجاب پولیس مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے ہائی الرٹ ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبے بھر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، اور 75 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار، اور کمیونٹی رضاکار تعینات کیے گئے ہیں۔صوبے بھر کی 36 ہزار سے زائد مساجد، امام بارگاہوں، اور 600 اقلیتی عبادت گاہوں کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ حساس مقامات پر چیکنگ کے لیے 200 سے زائد واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں، اور اطراف میں سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پیرو، اور ایلیٹ ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں گی، اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ لاہور پولیس نے بھی جمعہ کے دن کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اور 5 ہزار سے زائد مساجد کے اجتماعات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔