لاہور میں جمعۃ المبارک کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
فیصل کامران نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔انہوں نے حساس مقامات پر سنائپرز تعینات کرنے اور مساجد کے اطراف گشت بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے، جبکہ سپروائزری افسران کو نماز جمعہ کے سکیورٹی انتظامات خود فیلڈ میں جا کر چیک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق تمام اہلکاروں کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی پارکنگ عبادت گاہوں سے مناسب فاصلے پر کروانے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔