آئی جی پنجاب نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل سننے اور مساجد کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ہدایات:
مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم۔تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو جمعتہ المبارک کے موقع پر علاقائی مساجد کے دوروں کی ہدایت۔
پولیس اور عوام کا رابطہ:
نماز جمعہ کے بعد افسران شہریوں کے مسائل موقع پر سنیں اور فوری حل کریں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ:"معاشرے کی اصلاح، امن، انصاف اور ترقی میں ممبر و محراب کا اہم کردار ہے۔"مساجد کو معاشرتی بہتری کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے پر زور دیا گیا۔
عوامی خدمات:
پولیس افسران شہریوں کو پولیس سہولیات اور سروسز سے آگاہ کریں۔مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھروں کی دہلیز پر مسائل کا حل فراہم کرنے کا عزم دہرایا گیا۔