ویب ڈیسک: جمعتہ المبارک اور 8 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
مساجد، امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ جلوسوں کے راستوں پر بھی خصوصی سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی پلان کی تفصیلات:
آج شہر میں:
476 مجالس
اور 84 جلوس برآمد ہوں گے۔
تمام اجتماعات کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پولیس، ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو، اور ایلیٹ فورس تعینات کی گئی ہیں۔
سی سی پی او لاہور کا بیان:
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا:"نمازِ جمعہ کے اجتماعات اور محرم الحرام کی مجالس و جلوسوں کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے گی۔"
ان کا مزید کہنا تھا:داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مؤثر بنایا جائے.
ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس اہم مقامات پر مؤثر گشت کو یقینی بنائیں
افسران و اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کا حکم
شہریوں سے اپیل:
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ:مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔مجالس و جلوسوں کے دوران پرامن ماحول کو برقرار رکھنے میں پولیس سے تعاون کریں۔