امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم اپریل میں پاکستان آئیگی

ٹیم کی فائنل کلئیرنس انسپکشن رپورٹ پرپی آئی اے کی کیٹیگری ٹوسے ون کی جائے گی
  واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے سے متعلق پانچ رکنی امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم اپریل کے و سط میں پاکستان  کا دورہ کریگی۔ٹیم کی فائنل کلئیرنس انسپکشن رپورٹ پرپی آئی اے کی کیٹیگری ٹوسے ون کی جائے  گی ،کیٹیگری تبدیلی کے لئے ایم اویو پردستخط اورکنسلٹینسی کی مدمیں75ہزار ڈالرز ادائیگی کی گئی۔جولائی 2020میں مشتبہ پائلٹ لائسنسزکے باعث پی آئی اے پروازوں پرپابندی عائدکی گئی تھی،یوایس ڈیپارٹمنٹ برائیٹرانسپورٹیشن نے پی آئی اے کی کیٹیگری ون سے یٹوکردی تھی،پابندی سے قبل پی آئی اے امریکہ کیلئے ہفتہ وار6پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔