اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فلائٹ آپریشن جاری رہے گا: سول ایوی ایشن اتھارٹی

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ پر معمول کے مطابق پروازیں جاری رہیں گی، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ جاری بٍیان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی اور مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ پر مسافروں کو نہیں روکا جائے گا اور تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔