اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان سے سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازوں کے معاملے پر اہم پیش رفت، گاکا کی جائزہ ٹیم جون کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب کے لئے براہ راست پروازوں کی سکیورٹی جانچ پڑتال کے معاملے پر سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جائزہ ٹیم جون کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیم دورے میں پروازوں کے طیاروں، لگیج اورمسافروں کی سکیورٹی طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔