سول ایوی ایشن اتھارٹی میں کفایت شعاری، ایندھن کے تحفظ کیلئے اقدامات کا نفاذ

اسلام آباد(آئی این پی )سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کابینہ ڈویژن کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے کفایت شعاری اور ایندھن کے تحفظ کیلئے  آئندہ دو ماہکیلئے  سخت اقدامات نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سی اے اے کی جانب سے جاری  اعلامیے کے مطابق ایندھن کی بچت کے پیشِ نظر افسران کے غیر ضروری سرکاری دوروں پر فوری طور پر پابندی جبکہ مختلف دفاتر میں استعمال ہونے والی سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں دو ماہ کے لیے 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر 60 فیصد غیر فعال سرکاری گاڑیوں کو اگلے دو ماہ کے لئے گرائونڈ کر دیا گیا ہے