لاہور(پبلک نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئرکافضائی آپریشن معطل کردیا‘قابل پروازایک بھی طیارہ نہ ہونے پرسیرین ایئرکافضائی آپریشن معطل کیا گیا‘سیرین ایئرکو ایئرآپریٹرسرٹیفکیٹ واپس کرنیکاحکم دیا گیا ہے‘سی اے اے کے مطابق سیرین ایئرفضائی آپریشن کیلئے قواعدوضوابط میں عملدرآمدمیں ناکام ہوچکی ہے جبکہ سرین ایئر انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گرائونڈ ہے‘ہماری سی اے اے سے درخواست کی ہے ہمارے مسافر سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں وطن واپس لانے کی اجازت دی جائے