بدھ مذہب کے مقدس مقام مہابدھی مہاویہاڑا پر بھارتی قبضہ

 نئی دہلی  (آئی این پی )بھارتی ریاست بہار کے شہر بدھ گیا میں بدھا کو جس درخت تلے نروان حاصل ہوا وہاں اشوک اعظم نے خانقاہ مہابدھی مہاویہاڑا تعمیر کرائی تھی جو بدھوں کے 4 مقدس ترین مقامات میں شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ مت کو زوال آیا تو برہمنوں نے جزوی قبضہ کر اسے مہابدھی مندر میں تبدیل کر دیا، اب آر ایس ایس کے زور پکڑنے پر وہاں کھلے عام ہندوانہ رسومات ادا ہونے لگی ہیں۔