بھارتی پنجاب کے سابق نائب وزیراعلی سکھبیر سنگھ بادل کو توہین مذہب پر بیت الخلاء اور جوتے صاف کرنے کی سزا

   نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل کو سکھ مذہب کی توہین کرنے پر بیت الخلا اور جوتے صاف کرنے کی سزا سنائی گئی ۔شرومنی اکالی دل کے رہنما سکھبیر سنگھ بادل 10 سال تک بھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلی رہے، انہوں نے اس مدت کے دوران اپنے کچھ فیصلوں میں مذہبی بدسلوکی کی تھی جس کی وجہ سے انہیں سکھوں کے مذہبی رہنمائوں کی تنظیم اکالی دل کی جانب سے تنکھیا(مذہبی بدسلوکی کا قصوروار) قرار دیا گیا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھبیر بادل نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا اعتراف بھی کر لیا ہے، جس کے بعد اب انہیں سزا کے طور پر مختلف گردواروں میں  سے برتن، جوتے اور بیت الخلا صاف کرنے پڑیں گے۔