باغِ جناح میں بدھ مت کے مقدس درختوں کا ایونیو قائم

پی ایچ اے تاریخی درختوں کی دیکھ بھال جاری رکھے گی :پراجیکٹ ڈائریکٹر 
لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے لاہور کے تاریخی باغِ جناح (لارنس گارڈن)میں سو سالہ قدیم بدھا کے درختوں پر مشتمل ایونیو قائم کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بدھ مت کے پیروکار اس درخت کو جسے مقامی طور پر بدھا ٹری کہا جاتا ہے، مقدس سمجھتے ہیں۔ پی ایچ اے ریکارڈ کے مطابق سدھارتھ گوتم نے اسی درخت کے نیچے7ہفتے بغیر کھائے پئے مراقبہ کیا تھا، جسکے بعد انہیں روشن ضمیری حاصل ہوئی اور وہ بدھ یعنی بیدار شخص کہلائے۔موریہ سلطنت کے بادشاہ اشوک بارے بھی کہا جاتا ہے کہ اس نے اسی مقام پر اسی درخت کے سائے میں مراقبہ کیا۔ باغ ِجناح کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جلیل احمد کاکہناہے کہ بدھ مت کے پیروکار اس درخت کو مستقل حیثیت رکھنے والی ہستی سمجھتے ہیں اور اسکے قریب عقیدت و احترام کیساتھ جاتے ہیں۔مہا بودھی درخت پاکستان میںعموماً ستمبر سے نومبر تک پھلتا پھولتا ہے۔پی ایچ اے ان درختوں کی دیکھ بھال جاری رکھے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بدھ خاندان اور طلبہ ان مقامات کا دورہ کرینگے تاکہ اس ورثے کے بارے میں مزید جان سکیں۔