اسرائیل کے جبالیہ اور غزہ میں حملے‘ حماس رہنما سمیت 14افراد شہید

صیہونی فوج  نے  فلسطینیوں کو غزہ شہر کے زیتون اور تل الحوا سمیت دیگر علاقوں سے جبری نقل مکانی کا بھی حکم   دے دیا

 غزہ،واشنگٹن  (آئی این پی )غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری، تازہ حملوں میں مزید 13 فلسطینی شہید، جبالیہ میں ڈرون حملے میں حماس رہنما عبداللطیف القانو بھی شہید ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری، تازہ حملوں میں مزید 13 فلسطینی شہید، جبالیہ میں ڈرون حملے میں حماس رہنما عبداللطیف القانو بھی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ شہر کے زیتون اور تل الحوا سمیت دیگر علاقوں سے جبری نقل مکانی کا بھی حکم دے دیا ہے