عید سے پہلے کاررائیاں تیز کرنے کا فیصلہ، امریکہ کی اسرائیل کو ہرممکن امداد کی یقین دہانی
غزہ،واشنگٹن ، قاہرہ (آئی این پی )غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور ناصر اسپتال پر تازہ حملے میں حماس رہنما سمیت مزید5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،دوسری جانب صیہونی فوج نے عید سے پہلے غزہ میں کاررائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔امریکہ نے اسرائیل کو ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرادی۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیراعظم میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، نیتن یاہو کی امریکی وزیرخارجہ سیغزہ میں فوجی آپریشن پر بات چیت ہوئی۔