متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے پر 10پاکستانی گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں5 خواتین بھی شامل‘جلد پاکستان واپس بھیجنے کی تیاری
اسلام آباد،  ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات میں حکام نے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا۔یو اے ای حکام نے پاکستانی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا  ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی رہائشی 3 خواتین آمنہ بی بی، کوثر بی بی اور فرزانہ بی بی اور لاہور سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی اور زبیدہ بی بی کو متحدہ عرب امارات میں مختلف کاروائیوں کے دوران بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ جنہیں جیل بھیج دیا گیا۔ انہیں پاکستان بے دخل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے