دبئی میں بھیک مانگنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، 9 گرفتار

 دبئی (آئی این پی )دبئی پولیس نے بھکاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 9  بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس نے  بھکاریوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور 9 بھکاریوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔دبئی پولیس کا بتانا ہے کہ بھیک مانگنے پر 3 ماہ جیل اور 5 ہزاردرہم  ( 3لاکھ 80ہزار روپے )جرمانہ ہو سکتا ہے