لاہور ہائیکورٹ:سعودی عرب بھیک مانگنے جانے کے الزام پر اخراج مقدمہ کی درخواست مسترد

  لاہور (آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی سعودی عرب بھیک مانگنے جانے کے الزام پر درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے صادق حسین سمیت دیگر کی درخواستوں پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ ملزمان پر 20جولائی 2024کو ایف آئی اے ملتان نے انسانی سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔