ٹریفک سگنلز بند کر کے بھیک مانگنے والے 4 ملزم گرفتار

ملزم ٹریفک کی روانی متاثر کرتے اور پھول فروخت کرنے کے بہانے شہریوں سے بھیک مانگنا شروع کردیتے
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹائون شپ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک سگنلز سے چھیڑ چھاڑ کر کے شہریوں کو پریشان کرنے والے گروہ کے 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے محمد علی چوک میں ٹریفک سگنل بند کر کے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے اور ٹریفک رکنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پھول فروخت کرنے کے بہانے شہریوں سے بھیک مانگنے والے ملزم علی رضا، گل، دلاور اور حمزہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیااورتفتیش شروع کر دی۔