ایران میں انسانی سمگلروں کیخلاف آپریشن‘10پاکستانی بازیاب

 ان افرادکو  انسانی سمگلرز نے یورپ لے جانے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنا رکھا تھا ، بازیاب افراد کو پاکستانی سفارت خانے نے  تحویل میںلے لیا 
تہران،اسلام آباد (آئی این پی )ایران میں انسانی اسمگلرز کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے دوران10 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا، جنہیں انسانی اسمگلرز نے یورپ لے جانے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنا رکھا تھا۔ ایرانی حکام کی کارروائی کے بعد تمام بازیاب افراد کو پاکستانی سفارت خانے نے اپنی تحویل میں لے لیا  ۔پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پاکستانیوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔سفیر کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین مسئلہ ہے اور پاکستانی شہریوں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی یا مشکوک پیشکش کا شکار نہ ہوں۔