واشنگٹن(آئی این پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔ طارق فاطمی نے قائم مقام انڈرسیکرٹری آف اسٹیٹ برائے سیاسی امور سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا سے بھی ملاقات کی، جس میں جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔طارق فاطمی نے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے رینکنگ ممبر اور امور خارجہ کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی ایشیا کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں