معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کاگل داؤدی نمائش کا دورہ

لاہور (خصوصی پورٹ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے زکوٰۃ و عشرراشد اقبال نصراللہ کا گل داؤدی نمائش کا دورہ،گلِ داؤدی نمائش 2025 کو دیکھ خوشی کااظہار اور ایم ڈی راجہ منصور احمد سمیت پوری ٹیم کو کامیاب اور خوبصورت نمائش کے انعقاد پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی۔راشد اقبال نصراللہ نے نمائش میں سیلفی پوائنٹ، سنو کارنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویڑن کے مطابق شہریوں کو بیرون ممالک کی جیسی سہولیات پاکستان میں فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔