لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورذیشان ملک سے اتوار کے روز ارکان اسمبلی نے ایوان وزیر اعلیٰ90شاہراہِ قائداعظم میں ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والوں میں سردار احمد خان لغاری،سردار علی خان لغاری ،حمیدہ وحید الدین اور سونیا اشعر شامل تھیں۔ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع دینے اور ایک سالہ حکومتی کارکردگی کو سراہا۔