لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورذیشان ملک نے اتوار کے روزلاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے شالامار زون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار سمیت( ن ) لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔ ایم سی ایل، واسا سمیت مختلف محکموں کے افسروں نے معاون خصوصی کو منصوبوں پر پیش رفت بارے آگاہ کیا۔ ذیشان ملک نے شالامار زون میں مختلف گلیوں کا افتتاح اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیااور عوام سے ترقیاتی منصوبوں بارے بات چیت کی۔