نادر نبیل گبول، سکھدیوا سرداس ہیمنانی، بلند خان جونیجو، سمیتا افضل کابینہ کا حصہ بن گئے
کراچی(آئی این پی)سندھ کابینہ میں بڑی توسیع کرتے ہوئے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے مزید 8 ترجمان اور 12 معاون خصوصی کی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کے لیے 8 ترجمانوں کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جن کو سندھ حکومت کے ترجمان مقرر کیا گیا ہے، ان میں نادر نبیل گبول، سکھدیوا سرداس ہیمنانی، بلند خان جونیجو، سمیتا افضل، سیدہ تحسین عابدی، ہیر سوہو، سیدہ اقربا فاطمہ اور مصطفی عبداللہ بلوچ شامل ہیں۔نوٹفیکیشن کے مطابق رضا ہارون، پیر سید افضال، لیاقت علی اسکانی، تنزیلہ ام حبیبہ، امیر حمزہ رئیس، خیر محمد شیخ، امان اللہ محسود، کلثوم چانڈیو، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو، حسین اسلم اور ویرجی کولہی کو معاونین خصوصی مقرر کیا گیا ہے